چاغی،اہلیان کلی رسول بخش نوتیزئی کا بجلی کے ٹرانسفارمر کی عدم مرمت پر کیسکو کیخلاف احتجاج

جمعہ 17 جنوری 2020 23:34

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) اہلیان کلی رسول بخش نوتیزئی نے بجلی کے ٹرانسفارمر کی عدم مرمت کے خلاف دالبندین بازار میں واقع چوک پر ٹائر جلا کر کیسکو حکام کے خلاف احتجاج، شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین ہفتوں سے مذکورہ کلی میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل کر ناکارہ بن گیا ہے شدید سردی میں لوگوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے عوامی نمائندے بشمول کیسکو حکام ٹس سے مس تک نہیں ہو پارہے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیسکو حکام نے گذشتہ رات ایک ٹرانسفارمر نصب کردی جو کہ چند ہی لمحے بعد دوبارہ جل کر ناکارہ بن گیا ۔اہلیان کلی ملک نوربخش دالبندین کے ساتھ کیسکو حکام کا رویہ سوتیلی ماں جیسا سکوک ہے جس کی ھم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر دو روز کے اندر اندر ٹرانسفارمر نصب نہ کی گئء تو کیسکو آفس دالبندین کا گھیرا کردیں گے ۔جس کی تمام تر ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی ۔علاوہ ازیں اہس ایچ او دالبندین عبدالستار سمالانی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس پر مظاہرین نے ہڑتال ختم کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں