چاغی عوامی پینل کی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کی اپیل

پیر 17 فروری 2020 22:43

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) چاغی عوامی پینل کے سربراہ شیرزمان بلوچ نے وزیر اعلی بلوچستان سے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس قابل اور نڈر بیٹی کیلئے سفارش کرکے صدر پاکستان سے یہ اعزاز 23 مارچ کو ان کو دلائے بلوچستان کی تاریخ میں ایسی نڈر اور بہادر بیٹیاں بہت کم پیدا ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ محترمہ عائشہ زہری نے اپنی جان پر کھیل کر چاغی کے منشیات فروشوں اور ڈاکوں کے ساتھ مقابلہ کرکے منشیات قبضہ میں لینے اور ایک مغوی نوجوان عبدالہادی کی بازیابی کیلئے اہم رول ادا کیامحترمہ عائشہ زہری صاحبہ کی کارکردگی اظہر من الشمس ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں