گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن چاغی کا کنٹرولر بلوچستان بورڈ کے مبینہ من پسند اقدامات کے خلاف احتجاج کا اعلان

میٹرک امتحانات میں چاغی کے مجوزہ اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ

پیر 17 فروری 2020 22:59

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن چاغی نے کنٹرولر بلوچستان بورڈ کے مبینہ من پسند اقدامات کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے میٹرک کے امتحانات میں چاغی کے مجوزہ اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

جی ٹی اے بی چاغی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر ایجباڑی، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار اشرف جوشن زئی و دیگر نے دالبندین پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کنٹرولر بلوچستان بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں من پسند افراد کی تعیناتی کے احکامات جاری کرکے مستحق اساتذہ کی حق تلفی کی اس لیے ان کی من مانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جی ٹی اے بی چاغی نے میٹرک کے امتحانات میں چاغی کے کوٹے سے جن پندرہ اساتذہ کی لسٹ ڈی ای او کی توسط سے ارسال کی تھی اسے یکسر نظر انداز کیا گیا جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جی ٹی اے بی چاغی کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مطالبات منظور نہ ہونے پر مختلف نوعیت کے احتجاج پر غور کرکے اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں