چاغی:دالبندین کے علاقے نوکچاہ کے مقام سے دو افراد اغوا ہوگئے

ہفتہ 22 فروری 2020 21:18

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) دالبندین کے علاقے نوکچاہ کے مقام سے دو افراد اغوا ہوگئے مقامی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شب مسلح گاڈی سواروں نے نوکچاہ کے مقام پر محمد قاسم اور نصیر نامی شخص کو اغوا کرکے لے گئے دونوں کا تعلق ڈسڑکٹ واشک تحصیل ماشکیل سے بتایا جاتا ہے تاہم دونوں افراد کو چاغی کے علاقے سے اغوا ہونے پر ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا دالبندین انتظامیہ امن و امان کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر دونوں افراد کو بازیاب کرانے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں