دالبندین میں ماسٹر پلان کے نام پر دکانوں کو مسمار کرنے اور دکان مالکان کو کروڑوں روپے نقصان دینے کی تیاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ، بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 27 مئی 2020 21:30

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رخشان ڈویژن کے ایم این اے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے سرگیشہ میں اپنے رہائش گاہ پر عید کے موقع صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین میں ماسٹر پلان کے نام پر دکانوں کو مسمار کرنے اور دکان مالکان کو کروڑوں روپے نقصان دینے کی تیاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان محض ایک دکھاوا ہیں اس میں اصل محرکات کچھ اور ھیں اگر اربوں روپے ماسٹر پلان پر ضائع کرنے کے بجائے پرنس فہد ہسپتال کے ادوایات کے کوٹے میں لگا دیں کہ ہسپتال میں ایمرجنسی کے اوقات میں زخمیوں کیلئے ایک کینولا تک دستیاب نہیں ہیں ماسٹر پلان کے پیسے ایسے کام پر خرچ کیے جائیں کہ جس سے لوگوں کو روزگار مہیسر ہوسکیں اس طرح جان بوجھ کے لوگوں کو بے روزگار نہ کیا جائے ضلع چاغی ایک پرامن قبائلی علاقہ ہیں یہاں کے تمام قبائل باہمی روابط کے ساتھ رہ رہیں ہیں اور ایک پرامن شہر کو بدامنی تعصب اور فساد کی طرف نہ دھکیلا جائے انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان کو کامیاب بنانے کیلئے دکانداروں کو اعتماد میں لے کر پلان بنایا جاتا ہیں اگر شہر کو خوبصورت بنانا ہیں تو سیوریج سسٹم کے نظام کو بہتر بنایا جائے اس طرح دکانوں کے توڑ کر ماسٹر پلان بنانے سے نہ صرف ہزاروں لوگ بے روزگار ہونگے بلکہ عوام کا معاشی قتل تصور ہوگا انہوں نے کہا کہ اگر دالبندین شہر کے بازار کو خوبصورت بنانے کا پلان ہیں تو سیوریج سسٹم کو بنائے جائے بازار میں ٹف ٹائل لگایا جائے بازار کے آس پاس گلیوں کو پکا کیا جائے بازار کے وسط میں مختلف ایریا میں پبلک لیٹرین بنایا جائے چوک کو خوبصورت بنانے کیلئے چبوترا بنایا جائے روڈ کراسنگ کیلئے اووریج برج بنایا جائے تاکہ شہر کو خوبصورت کیا جائے انہوں نے کہا کہ دکانوں کو گرانے سے قبل پلان کو واضح کیا جائے تاکہ کچھ لوگوں کے ذہنوں میں جو غلط فہمیاں ہیں شاید وہ دور ہوسکے اور بازار پنچائیت دکاندار اور قبائلی معتبرین کو اعتماد میں لے کر پلان کو شکل دی جائے تاکہ لوگوں کے تحفظات اور خدشات دور ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں