سانحہ ڈنک تربت واقعے کے خلاف پریس کلب دالبندین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 2 جون 2020 23:19

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) سانحہ ڈنک تربت واقعے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے زیر اہتمام پریس کلب دالبندین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے زبردست نعرے بازی اور ڈنک واقعے میں ملوث اصل ملزمان کے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین سے بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ثنااللہ بلوچ بی این پی تحصیل دالبندین کے سینئر نائب صدر نور علی مینگل تحصیل جنرل سیکرٹری مصطفی کمال ریکی محمد اقبال ریکی محمد بخش بلوچ شیر دل سمالانی محمد ابراہیم ریکی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کیچ تربت ڈنک میں ڈاکوں نے گھر میں گھس کر بلوچ خاتون کو شہید اور اسکے معصوم بچی برمش کو شدید زخمی کیا اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا نئی بات نہیں ہر وقت مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا جاتا رھا ہیں لیکن بلوچستان نیشنل پارٹی بحیثیت قومی پارٹی کے اس طرح کے بزدلانہ اور گھناونے حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں کہ اس طرح کے پرائیویٹ لشکر کا خاتمہ کرکے بلوچستان کے امن کو بحال کیا جائے اس واقع میں ملوث دیگر ملزمان جن کی سرپرستی کچھ حکومتی نمائندے کررہے ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے معصوم برمش اور اسکے شہید والدہ کو انصاف دلایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی روایت رہی ہیں کہ عورت کو اعلی مقام حاصل ہوئی ہیں مگر افسوس کہ آج کچھ لوگ بلوچستان کے روایت سے نابلد ہوکر بلوچ خواتین کو گھروں میں گھس کر شہید کررہے ہیں جسکی بلوچستان نیشنل پارٹی کسی صورت اجازت نہیں دیں گی اور اس واقعے کی اعلی سطح پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں اور اصل ملزمان کے فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں