چاغی،ایم آر ڈی ایل کی جانب سے عید الاضحی پر راشن تقسیم

منگل 4 اگست 2020 22:21

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) سیندک پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی ایم سی سی ریسورسز ڈویلپمنٹ لمیٹڈ(ایم آر ڈی ایل)کی جانب سے عید الاضحی پر سیندک کاپر گولڈ پروجیکٹ کے آس پاس کے دیہات کے مقامی لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایم آر ڈی ایل کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق اس بار کمپنی نے چار سو کے قریب مقامی خاندانوں میں آٹا، چاول اور گھی و دیگر اشیاء تقسیم کیںایم آر ڈی ایل کے چیئرمین خوشوپنگ نے راشن تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں