مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کی بالادستی اور عوام کی خودمختاری کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں،رہنما جمعیت علما اسلام بلوچستان

اتوار 9 اگست 2020 20:00

) چاغی (آ ن لائن)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر ضلع چاغی ضلعی امیر مولانا نجیب اللہ جنرل سیکرٹری سردار نجیب جان سنجرانی مولانا عبدالرحیم مولانا محمد حنیف مولانا محمد کریم مولانا عبدالشکور حافظ نظر محمد مولانا محمد یعقوب مولانا امیر محمد صدیقی ود یگر نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کی بالادستی اور عوام کی خودمختاری کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اسلامی تشخص مدارس مساجد علما عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں نکل پڑے ہے جمعیت نے ہمشیہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طاغوتی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع چاغی دالبندین گردی جنگل پوستی پدک ود یگر علاقوں میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں اور رہنماں سے خطاب کرتے ہوئے کہا مولانا نجیب اللہ نے کہا کہ تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کادورہ کامیابی سے جاری ہے کارکنوں اور ماتحت تحصیلوں کے امرا ونظام نے جس ڈسپلن کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے انشااللہ جمعیت علمائے اسلام کے بزرگوں اور کارکنوں کی محنت اور جہد و جہد کی بدولت جمعیت علمائے اسلام کو ضلع چاغی میں افعال اور بحال جماعت بنا کر دم لیں گے کارکن نظم و ضبط کاخیال رکھیں جمعیت علمائے اسلام کے اصولوں کے پاسداری کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے اعراض ومقاصد کو عام کرنے کے لئے جہد و جہد تیز کرے علما اسلام علما دیوبند کی عظیم پلیٹ فارم پر ہے جمعیت علمائے اسلام امت مسلمہ کی حقیقی مذہبی و سیاسی پلیٹ فارم ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام وزارتوں کے سیاست نہیں بلکہ اسلامی دفعات کے تحفظ اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے پارلیمانی سیاست کررہی ہے علما کرام حجروں اور خانقاہوں سے نکل کر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط قوت بنائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام تنہا ملک اور اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے جنگ لڑ رہی ہے علما کرام اور دین دوست طبقہ جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم کو مستحکم کرے بصورت دیگر تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گے انہوں نے کہا کہ قوم چیخ رہی ہے کہ بدامنی ہے مہنگائی ہے لاقانونیت ہے تبدیلی سرکار نے تبدیلی نہیں مہنگائی اور بیروزگاری کے صورت میں تبدیلی لائی انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے موجودہ حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے مہنگائی کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے انہوں مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن مرکزی وصوبائی وضلعی جماعت کی فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی وژن کو اگئے پڑھائے آج تفتان اور نوکنڈی کا تنظیمی دورہ کیا جائے گا دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع چاغی ضلعی امیر مولانا نجیب اللہ جنرل سیکرٹری سردار نجیب جان سنجرانی نے ود یگر نے جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حافظ حسین احمد کی والدہ محترمہ کے وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں