م*اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کا بارش سے متاثرہ دیہی علاقہ دارچیدگ کا دورہ

اتوار 9 اگست 2020 22:15

ؒچاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کا گزشتہ روز بارش سے متاثرہ دیہی علاقہ دارچیدگ کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسلدھار بارش کے بعد دالبندین کے دیہاتی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے دیہی علاقہ دارچیدگ کلی میں سیلابی ریلہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا 12 سے زائد گھروں میں پانی داخل ہونے کی سبب متعدد کچی مکانیں متاثر ہوگئے اور ایک دوکان کو بھی نقصان ہوا تھا اور متعدد کچی مکانیں منہدم ہوگئے تھے اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی نے علاقے کا دورہ کرکے کلی دار چیدگ میں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی بند باند لیا اور متاثرہ لوگوں میں خیمے اور بسترہ کے ساتھ دیگر ضروری سامان فراہم تقسیم کردیا اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی کے مطابق نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے مجموعی طور پر 12 مکانات اور ایک دوکان بری طرح متاثر ہوچکے ہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہی

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں