‘نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام مشتہر کی گئی آسامیوں کی منسوخی کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 20 ستمبر 2020 20:35

۔چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام مشتہر کی گئی آسامیوں کی منسوخی کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکریٹری سردار رفیق شیر بلوچ ،ضلعی آرگنائزر میر عاطف بلوچ حافظ غلام اللہ اور بی ایس او پجار کے سابقہ صدر عبدالحق بابل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مدتوں بعد صوبائی حکومت نے مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اخبارات میں اشتہارات مشتہر کردیں اور ضلع چاغی سمیت پورے بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں بیروزگار نوجوانوں نے اپنے اپنے کاغذات جمع کرادیئے مگر اچانک آسامیوں پر بھرتیاں منسوخ کرنے کا اشتہار آگیا جو کہ بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے صوبے میں ویسے بھی بیروزگاری کا راج ہے بڑی تعداد میں مایوس نوجوان بیروزگاری کے سبب دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں بہت سے نوجوان غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی پر مجبور ہوچکے ہیں معدنی خزائن سے مالا مال دنیا کے امیر ترین خطے چاغی میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ایک لمحہ فکریہ بن چکی ہے غریب نوجوان ادھار وغیرہ کرکے فارم بھر دیتے ہیں آسامیوں کی منسوخی سے انھیں دکھ پہنچتا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے روزگار کی فراہمی کے دعوے سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہر گز برداشت نہیں کرے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ آسامیوں کی منسوخی کا فیصلہ ترک کر کے میرٹ کی بنیاد پر حقدار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر دی جائے تاکہ ضلع چاغی سمیت پورے بلوچستان سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں