چاغی: الفتح پینل کی جانب سے نواز شریف بیانیہ کے خلاف ، پاک فوج کی حمایت میں ریلی

جمعرات 8 اکتوبر 2020 21:33

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2020ء) چاغی کے صدر مقام دالبندین میں الفتح پینل کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اورمظاہرہ کیا گیاتفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی کی ہدایت پر الفتح پینل کے معتبرین اور کارکنان نے ریلی نکالی دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا ریلی میں قبائلی رہنماوں میر قادر بخش محمد حسنی، ملک خدابخش سیاہ پاد، حاجی صاحب خان محمد حسنی، حاجی میر آحمد محمد حسنی ودیگر عمائدین بھی شریک تھے شرکا نے دالبندین پریس کلب کے سامنے نواز شریف کی جانب سے پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف جو بیانیہ جاری کیا تھا اسکی شدید مذمت کی اور اسکے خلاف شدید نعرے لگائے شرکا نے بڑے بڑے بینرز پاک فوج کے حق میں اٹھائے رکھے تھے جس میں پاک فوج کی حمایت کے کلمات درج تھے مظاہرین سے میر قادر بخش محمد حسنی، ملک خدابخش سیاہ پاد رند، عبد المالک محمدزئی سنگت ثنا بہادرزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ہم انکی قربانیوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں اس وقت ملک کے اندر امن و امان قائم ہے ہم آزاد سانسیں لے رہے ہیں یہ افواج پاکستان کی قربانیوں کے بدولت ہیں مگر افسوس اس بات کی ہے تین بار منتخب ہونے والا وزیر اعظم لندن میں بیٹھ کر پاکستانی اداروں کے خلاف متنازعہ بیان دے رہے ہیں جسے پاکستانی قوم کھبی بھی برداشت نہیں کریگا مقررین کا کہنا تھا نواز شریف اس وقت ایک مفرور ملزم ہے اگر وہ اتنی بہادر ہے ملک میں واپس آکر اپنی صفائی پیش کرے بلاوجہ پاک فوج ودیگر ملکی اداروں کخلاف اپنی بیان بازی بند کرے مقررین کا کہنا تھا پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے آج بھی ہم دل وجان کے ساتھ ہر محاز پر اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں مظاہرین نے نواز شریف کخلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں