ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کا سلسلہ جاری

بدھ 14 اکتوبر 2020 20:34

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2020ء) : پاکستان میں ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کا سلسلہ جاری ہی. جس کے تحت اب تک ٹماٹر سی15 ٹرالرز تفتان سرحد پہنچ گئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق پاکستانی گاڑیوں میں ٹماٹر لوڈ کرکے کوئٹہ ڈرائی پورٹ روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد ٹماٹر کی لامحدود درآمد شروع کی گئی جس کے دوران تفتان سرحد پر کورونا وائرس کی پھیلاؤ روکنے سے متعلق ایس او پیز پر عمل کیاجارہاہے۔ حکام کے مطابق ایران سے ٹماٹر کی درآمد محدود مدت تک جاری رہے گی تاکہ ملک میں ٹماٹر کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔\378

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں