ٴتفتان زیروپوائینٹ کی طویل بندش سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں ،میر داود خان نوتیزئی

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:00

[چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت و سابقہ ڈسٹرکٹ چئیرمین میر داود خان نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرحدی شہر تفتان میں کاروباری مرکز تفتان زیروپوائینٹ کی طویل بندش سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے آنے سے لوگ بڑی تعداد میں بیروزگار ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے عوام اب تبدیلی کے نام سے بیزاری کا اظہار کرچکے ہیں اور ایم پی اے چاغی صرف رنگ و روغن میں لگے ہوئے ہیں اور ایک مرمتی کام کے ساتھ دس دس بار فوٹو سیشن کرتے ہیں ایم پی اے چاغی کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ہوچکی ہے سرحدی شہر تفتان کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اس لیے ھم اعلی حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ تفتان زیرو پوائنٹ کو جلد از جلد کھولنے کے لیے ٹھوس اقدامات کردیئے جائیں بصورت دیگر عوام کی تکالیف اور مسائل و مشکلات کو دیکھ کر اپنے اتحادیوں سے مشورہ کرنے کے بعد سخت لائحہ عمل اپنائیں گے اور عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

کیونکہ زیروپوائینٹ کی بندش سے نہ صرف بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ علاقے کی کاروباری تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ہزاروں لوگ نان شبینہ کے محتاج بن جائیں گے جس کے علاقے کی امن وامان کی صورتحال بگڑ جانے کا اندیشہ رہتا ہے بڑی تعداد میں بیروزگار نوجوانوں کا سیلاب امڈ آئے گا علاقے میں کوئی کارخانہ یا روزگار کا دوسرا بڑا کوئی وسیلہ نہیں اس لئے زیروپوائینٹ کی اہمیت کافی زیادہ ہے ۔اس لئے وفاقی حکومت تفتان زیرو پوائنٹ کو کھولنے کے لیے فی الفور اقدامات اٹھائیں

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں