نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام میر حاصل خان بزنجو کی یاد میںتعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:00

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام میر حاصل خان بزنجو کی یاد میں پریس کلب دالبندین کے ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے دوردراز کے رہنماوں و کارکنوں کے بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی تعزیتی ریفرنس کی صدارت ضلعی آرگنائزر میر عاطف بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ تھے ۔

تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ غلام جان نے حاصل کی اس دوران شرکا نے میر حاصل خان بزنجو کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کر لی ۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ۔

(جاری ہے)

صوبائی لیبر سیکریٹری سردار رفیق شیر بلوچ ۔ریجن کے صدر فاروق بلوچ ۔ضلعی آرگنائزر میر عاطف بلوچ ۔ سابقہ صدر طارق بلوچ ۔

مرکزی کونسلر روشن بلوچ ۔بی ایس او پجار کے سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری شفقت ناز بلوچ ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ثنا بلوچ ۔جمعیت علما اسلام کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مولانا امداد اللہ سیاہ پاد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو اصل میں جمہوریت کے علمبردار تھے جنھوں نے اپنی پوری زندگی جدوجہد میں گزار دی مقررین نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو نیشنل پارٹی کے بانی ارکان میں شامل تھے جنھوں نے آمرانہ ادوار سے لیکر نیم جمہوری دور میں بھی مرد آہن کی طرح نبرد آزما رہے جنھوں نے ہرقسم کی مفادات ۔

لالچ اور دھونس دھمکی کو بالائے طاق رکھ کر حق اور سچ کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کی پوری زندگی قربانیوں سے عبارت ہے نیشنل پارٹی ان کے فکر و فلسفے کو آگے بڑھانے کے لیے ہمہ وقت کرداد ادا کرتی رہے گی کیونکہ ان کی قربانی نہ صرف ہمارے لیے مشعل راہ ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے مقررین نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کے لیے میر حاصل خان بزنجو کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائے گی آج ملک میں پی ڈی ایم کا قیام اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد میر حاصل خان بزنجو کی قربانیوں کا ثمر ہے وہ ایک غریب پرور اور وطن دوست ترقی پسند سیاسی رہنما تھے ان کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا ۔

مقررین نے کہا کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقدہ پی ڈی ایم کا جلسہ عام تاریخی نوعیت کا ھوگا جس سے جمہوریت کی نئی راہیں متعین کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ہر طرف بدامنی ۔بیروزگاری ۔مہنگائی ۔لاقانونیت کا راج ہے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حقیقی سیاسی جمہوری طاقتوں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو کہ جمہوریت کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے نیشنل پارٹی جمہوریت پر قدغن لگانے کی بھر پور انداز میں مزاحمت کرے گی ھم عوام کو طاقت کا اصل سر چشمہ سمجھتے ہیں اور عوام کے بنیادی حقوق سمیت جمہوریت کی بالادستی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے رہنماں کے علاوہ بی این پی اور جمعیت علما اسلام کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور نیشنل پارٹی کے بانی رہنما میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی و جمہوری خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں