ض*ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:15

پ*چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے چھ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پرنس فہد ہسپتال میں بچے کو قطرہ پلا کر مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈی ایچ او چاغی عبد الغنی بلوچ، ایم ایس پرنس فہد ہسپتال ڈاکٹر ثنا اللہ بلوچ، ڈاکٹر نصر من اللہ، ڈبلیو ایچ اے چاغی کا نمائندہ ڈاکٹر عبد الصمد سنجرانی، سکندرخان سنجرانی ،ڈاکٹر محمد اکرم بڑیچ، صلا الدین سمالانی ودیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کا کہنا تھا پولیو ایک موذی مرض ہے والدین زیادہ سے زیادہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی جائے تاکہ انکے بچے پولیو سے محفوظ رہ سکیں اور والدین پولیو ٹیم کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھیں تاکہ ہم ضلع چاغی کو پولیو سے محفوظ بنا سکیں اس موقع پر ڈی ایچ او چاغی عبد الغنی بلوچ کا کہنا تھا 48282 بچوں کو قطرے پلانے کا ہم نے ٹارگٹ کیا ہے 18 یوسیز میں 233 موبائل ٹیمیں حصہ لینگے 20 ہمارے فکس سینٹر ہے اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں چھ روزہ مہم میں ضلع بھر کے بچوں کو ہماری ٹیمیں قطرے پلائی جائینگے اور ڈور ٹو ڈور ہماری ٹیمیں جاکر بچوں کو انسداد پولیو سے بچاو کیلئے قطرے پلائی جاینگے عوام ہماری ٹیم کے ساتھ تعاون کرے اور اپنی بچوں کو قطرے پلائی جائے تاکہ ہم پولیو سے پاک صاف ہوسکیں

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں