چاغی ہم سب کا گھر ، سب کو ملکر قبائلی تنازعات کے حل کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،میر امان اللہ خان نوتیزئی

چاغی کے تمام قبائل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بھائی چارگی، تعمیر و ترقی ،پر امن ماحول کیلئے قبائلی تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے،قبائلی رہنما

ہفتہ 14 نومبر 2020 21:50

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) چاغی ہم سب کا گھر ہے اور ہم سب کو ملکر قبائلی تنازعات کے حل کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگابرائی کا خاتمہ برائی سے نہیں بلکہ اچھائی سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز قبائلی شخصیت سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی نے قبائلی رہنماء سردار محمد اعظم برانزئی کے رہائشگاہ پر مختلف قبائلی معتبرین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہااس موقع پر قبائلی رہنما ملک رحمت اللہ نوتیزئی ،ملک خدابخش شاہوزئی ودیگر انکے ہمراہ تھے سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں قبائلی تنازعات کاخاتمہ ناگزیر ہے علماء کرام کے ساتھ ساتھ قبائلی معتبرین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دنیا میں ہر معاملے کا حل موجود ہے اور قبائلی تنازعات کو ہم سب نے مل بیٹھ کر ممکن بنا سکتے ہیں جس طرح ماضی میں ہمارے بزرگوں نے تنازعات کا خاتمہ کرکے تمام قبائل کو آپس میں شیروشکر کردیا تھا آج ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چل کر ضلع میں جتنے بھی خونی رنجشیں و دیگر تنازعات ہے انھیں حل کرنے کیلئے آگے نکلنا ہوگا اور اپنا کردار ادا کرنا ہوگاان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کے تمام قبائل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انکا مزید کہنا تھا ضلع کے اندر بھائی چارگی، تعمیر و ترقی ،پر امن ماحول کے لیئے قبائلی تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے انکا مزید کہنا تھا بابائے چاغی الحاج مرحوم سخی دوست جان نوتیزئی نے اپنے دور میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتا تھا اس نے چاغی کو تمام قبائل کا ایک گلدستہ بنایا تھا آج ہمیں وہی گلدستہ کو دوبارہ برقرار رکھنے کے لیے تمام قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرنے کیلئے آگے نکلنا ہے اور کردار ادا کرنا ہے

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں