اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کے زیراہتمام تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 12 اپریل 2021 23:25

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کے زیراہتمام تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد بمقام اسلامک ریلیف آئی کی ر یونٹ دالبندین میں منعقد کیا گیا جہاں اسلامک ریلیف پاکستان کی تعاون سے سرجن ڈاکٹر عزیز میمن، جہانذیب خان نے آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ و مفت آپریشن کیا تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ میں مختلف علاقوں سے آ ئے ہوئی546 مرد و خواتین کے آنکھوں کے مریضوں کو چیک کیا گیا جس میں347 او پی ڈی، 137 Refrection , منر 35 اور سرجری 27 کیا گیا اس موقع پر اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کے آئی پروجیکٹ کے سی ڈی او عبدالسلام بلوچ نے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کا پروجیکٹ چاغی بلائنڈنیس کنٹرول پروگرام نے وقتا فوقتا کمیونٹی آئی اسکریننگ اور آ ئی سرجیکل کیمپ لگا رہا ہے تاکہ ضلع چاغی کے لوگوں کی خدمت وقتا فوقتا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

چونکہ ضلع چاغی کی موسم خشک اور گردونواح میں اکثر گردوغبار والی ریتیلی ہوائیں چلتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں آنکھوں کے کافی مریض متاثرہوتے ہیں اس لئے ان کی مشکلات میں آسانی کے لیے اکثر کمیونٹی آئی اسکریننگ اور فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کی جانب سے مزید کمیونٹی آء کیمپ اور فری آھی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

تاکہ یہاں کے لوگ مستفید ہوسکیں۔ آئی کیمپ کے دوران پریس کلب دالبندین کے صدر عبدالستار کشانی ۔ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداراں۔ قباہلی رہنماوں نے وزٹ کیئے۔ اس موقع پر اسلامک ریلیف پاکستان آء پروجیکٹ ضلع چاغی سی ڈی او عبداسلام بلوچ نے آئی پروجیکٹ کے بارے میں انھیں تفصیل سے بتائے۔ عوامی حلقوں نے اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی آئی پروجیکٹ کی کام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں