ںچاغی:گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول فیصل کالونی دالبندین اسکول تیسرے روز بھی بند رہا

بدھ 14 اپریل 2021 23:45

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول فیصل کالونی دالبندین اسکول تیسرے روز بھی بند رہا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول مشرقی فیصل کالونی کے والدین نے اسکول کے قریب ٹیچر ز ہونے کے باوجود باہر سے ٹیچر کی تعیناتی پر دو روز مسلسل اسکلول کے سامنے ڈی او خلاف اپنی احتجاج رکارڈ کروائی بروزبدھ بھی احتجاجا والدین نے اپنی بچیوں کو اسکول نہیں بھیجا گیا اور اسکول تیسرے روز بھی بند رہا والدین کا کہنا تھا ڈی او چاغی سیاہ پاد اسٹریٹ کے مکینوں کے ساتھ زیادتی کررہا ہے اگر ڈسڑکٹ ایجوکیشن چاغی کا رویہ ہمارے ساتھ یہی رہا تو اسکول بند رہیگا اور بروز جمعرات ہمارے اسٹریٹ کے تمام لوگ ایک اہم اجلاس بلا کر اگلا لاعمل طے کرینگے اور اسکول کی بندش کا زمہدار ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی ہے چونکہ تمام معلومات رکھنے کے باوجود اسکول میں باہر سے ٹیچر تعینات کردیا والدین کا مزید یہ بھی کہنا تھا قانونی طور پر بھی جو فیمیل ٹیچر کا گھر اسکول کے قریب ہے تعلیمی نظام کو فعال رکھنے کیلئے قریبی ٹیچر کا آرڈر کرنا چایئے تھا مگر ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام قانونی عمل کو بھی پدے پشت ڈال کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جو کسی صورت میں ہمیں برداشت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں