دالبندین اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کی زیر صدارت رمضان سستا بازار اجلاس

عوام کو اس بابرکت مہینے میں ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے سستا بازار لگانے کا مقصد غریب عوام کو ریلیف دینا ہے :جاوید ڈومکی

جمعرات 22 اپریل 2021 18:31

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) دالبندین اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کی زیر صدارت رمضان سستا بازار کے حوالے سے اجلاس منعقد اجلاس میں گزشتہ اتوار کی طرح اس اتوار کو سستا بازار کا انعقاد ہوگا جو عوام الناس کو پہلے سے زیادہ ریلیف ملے گے اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی نے کہا کہ عوام کو اس بابرکت مہینے میں ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے سستا بازار لگانے کا مقصد غریب عوام کو ریلیف دینا ہے سستا بازار خاص کر غریب لوگوں کیلئے لگایاجائیگا جو اتوار میں ایک دفعہ آکر یہاں سیاپنے گھر کے تمام راش سستے داموں پر خرید سکیں سستا بازار میں تمام چیزیں موجود ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشی اور صفائی کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں ملوث تاجروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام دکاندار نرخ نامہ اپنیاپنے دکانوں پر آویزاں کریں اجلاس میں صدر انجمن تاجران حاجی آغا حسنی نائب صدر میر عنایت اللہ ریکی ہندو پنچائیت کے سابق کونسلر برج لال انجمن تاجران کے چیئرمین حاجی جمال حسنی میونسپل کمیٹی کے انجینئر ایاز کشانی محی الدین بلوچ منظور احمد حسنزئی و دیگر تاجر برادری شریک رہے واضح رہے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کی تعاون سے سستا بازار ہر اتوار کو لگایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں