چاغی بازار میں زیر تعمیر پانی کی ٹینکی میں کام کر نے کے دوران گر کر ایک شخص جاںبحق

اتوار 30 مئی 2021 00:21

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) چاغی بازار میں زیر تعمیر پانی کی ٹینکی میں کام کر نے کے دوران گر کر ایک شخص جاںبحق۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاںں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 35 سالہ اویس سکنہ صوبہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے یہ شخص پانی والی زیر تعمیر ٹینکی مرمت کرنے کے دوران مصروف تھا 50 فٹ بلندی سے پاوں پھسلنے سے نیچے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوا جنھیں طبی امداد دینے کے لئے نزدیک مقامی ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے انتظامیہ نے لاش قبضے میں لے کر ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

ان کی میت ان کے آبائی علاقے کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں