چاغی،جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے،میر محمدعارف محمدحسنی

جمعہ 11 جون 2021 14:22

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2021ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ ضلع چاغی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوگوں کی معیار زندگی بلند اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی کے صدر مقام دالبندین میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹریٹ، سرکاری افسران و ملازمین کے رہائشی کالونی، اسپورٹس کمپلیکس، ڈپٹی کمشنر ہائوس اور دالبندین و گرد و نواح کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہمی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات فقیر محمد کاکڑ نے صوبائی وزیر کو مذکورہ منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی انور بادینی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی، قبائلی و سیاسی رہنماء سرادر نجیب سنجرانی، میر قادربخش محمدحسنی، ملک خدابخش سیاپاد، ملک نور بخش بڑیچ، میر محمد حنیف نوتیزئی ودیگر ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ چاغی کے ہر علاقے کو اپنا گھر اور ہر فرد کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتا ہوں عوام کو تعلیم، صحت، پانی، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات ایک کرکے کام کررہا ہوں جس کا ثمر ترقی یافتہ اور خوشحال چاغی کی صورت میں نظر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں