تفتان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین دالبندین کے قریب 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 19 جون 2021 22:45

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) تفتان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین دالبندین کے قریب 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تا ہم کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین دالبندین کے قریب لاغاپ کے علاقے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تفتان کوئٹہ ریل سروس معطل رہا ریلوے حکام کا کہنا خستہ حال ٹریک اور ریت کی وجہ سے آئے روز مالبردار ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر جاتے ہیں مالبردار ٹرین تفتان کوئٹہ سلفر لے جارہا تھا ٹریک کی بحالی کاکام جلد شروع کیا جائے گا ٹریک سے اترنے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں