بابائے چاغی پینل کے زیر اہتمام ضلع میں امن وامان کی مخدوش صورتحال، سیاسی انتقامی کاروائی چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کے خلاف اہم اجلاس Qضلع میں سیاسی انتقامی کاروائیاں فوری طور پر بند کیا جائے ،موجودہ عوامی نمائندہ سیاسی بنیادوں پر ملازمین کو ٹرانسفر پوسٹگ کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مقررین

اتوار 5 ستمبر 2021 18:40

sچاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) بابائے چاغی پینل کے زیر اہتمام ضلع میں امن وامان کی مخدوش صورتحال، سیاسی انتقامی کاروائی چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کے خلاف ایک اہم اجلاس ضلع آفس میں الیاس نوتیزئی کے سربرائی میں منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں بلوچ رہنما سردار عطا اللہ مینگل کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیویز اور پولیس کی بھتہ خوری، ہسپتال کی خراب صورتحال، کرپشن اور کمیشن ودیگر ایجنڈوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس سے الیاس نوتیزئی، ملک خلیل نوتیزئی، عبد الغیاث بڑیچ، عارف نوتیزئی، اجمل نوتیزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی میں سیاسی انتقامی کاروائیاں فوری طور پر بند کیا جائے موجودہ عوامی نمائندہ سیاسی بنیادوں پر ملازمین کو ٹرانسفر پوسٹگ کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے گزشتہ روز ایک سینئر پی ٹی آئی عبد الغفار بنگلزئی مرکزی ہائی اسکول دالبندین میں اپنی فرائض سر انجام دے رہا تھا اسے سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر کرکے ایک جونیئر کو اسکی جگہ تعینات کردیا جو متعلقہ محکمہ کے لیئے بھی سوالیہ نشان ہے بابائے چاغی پینل اپنی اس اجلاس کی توسط سے محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران کو بتانا چاہتا ہے کہ اس طرح محکمہ ایجوکیشن کا بیڑا غرق نہ کیا جائے اور ہوش کا ناخن لے جو لحد ترس عوامی نمائندہ اداروں کو با اختیار بنانے کی دعوی کررہے تھے آج انھیں مکمل طور پر اپاہج کردیا ہے ہر طرف مختلف محکمہ مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں متعلقہ محکمہ کو بتانا چاہتے ہیں فوری طور پر جونیئر کو ہٹا کر عبد الغفار بنگلزئی کو پانچ دن کے اندر واپس تعینات کیا جائے بصورت دیگر تمام احتجاجی ردعمل کا زمہ دار متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی اجلاس میں تحصیل چاگئے میں نسیم جان پوپلزئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اور امن اومان کی بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی بھی شہری نہ گھروں میں محفوظ ہے نہ شہروں میں ہر طرف بد امنی اپنی عروج کو پہنچ چکی ہے انتظامیہ صرف جی حضوری تک اپنے کو محدود کر رکھا ہے گزشتہ روز ایف سی ماشکیل نے جن ڈاکووں کو پکڑ کر بے نقاب کیا انکے تانے بانے بھی صاحب اقتدار کے پینل سے ملتے ہیں انکا مزید کہنا تھا موجودہ ایم پی اے امن وامان کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آج تک امن و امان کے سلسلے میں ایک اجلاس تک نہیں بلا سکا ہے ان آفیسران کو اپنی اجلاس میں مدعو کرتا ہے جن سے انھیں کمیشن ملتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے بابائے چاغی پینل بہت جلد ایک اہم اجلاس بلا کر ان تمام مسائل پر کسی بھی قسم کے احتجاج کرنے سے گریز نہیں کریگا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں