یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ٹیکوانڈو باکسنگ ووشو کے کھلاڑیوں نے مختلف کرتب دکھائے گئے

بدھ 8 ستمبر 2021 20:19

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) پاک افغان سرحدی علاقہ دور بونچاہ پاک آرمی 45 بلوچ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے سلسلے میں ٹیکوانڈو باکسنگ ووشو کے کھلاڑیوں نے مختلف کرتب دکھائے جس میں اسکول کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مہمان خاص لیفٹیننٹ کرنل قیصر خورشید کیپٹن دانیال اور علاقے کے معتبرین اور شائقین نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے مہمان خاص اور شائقین خوب لطف اندوز ہوئے انھوں نے کہا پہلی مرتبہ پاک آرمی کی تعاون سے دور بونچاہ میں اتنی بڑی ایونٹ منعقد کی گئی ہے جس کی وجہ سے چاغی کے علاقے دالبندین کے کھلاڑیوں نے اپنی فن کا مظاہرہ کیا علاقے کے معتبرین نے پاک آرمی کا بھی شکریہ ادا کیا ان کی وجہ سے اسکول کی مرمت اور عوام کے ساتھ ان کی تعاوں کو بھی سراہا آخر میں انھوں نے ٹیکوانڈو کے کوچ فیروزشاہ نوتیزئی ،حاجی عبدالستار کاشانی ،عبدالرشید نوتیزئی اور باکسنگ ووشو کے کوچ عبدالناصر حسنی دیگر سینئر کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء اس سے قبل ایف سی ہیڈ کوارٹر نوکنڈی میں بھی ایک تقریب منعقد ہوا جسکا مہمان خاص کمانڈنٹ ایف سی نوکنڈی تھا تقریب میں طلباء نے پاک فوج کے صلاحیتوں پر تقاریر کی اور ٹیبلو پیش کیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں