چاغی،جوزک ایئرپورٹ پر پہلی پرواز 58چائینز لیکر سیندک پہنچ گئی

جمعرات 16 ستمبر 2021 00:12

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) جوزک ایئرپورٹ پر پہلی پرواز 58چائینز لیکر سیندک پہنچ گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایم آر ڈی ایل اور ایس ایم ایل کی جانب 16کروڑ روپے سے تیار کردہ ایئرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس میں کراچی ڈسڑکٹ منیجر فیصل کھرل اور ایم آر ڈی ایل پرزیڈنٹ مسٹر زانگ ودیگر آفیسران موجود تھے 15ستمبر کو باقاعدہ کراچی سے پہلی پرواز 58چائینز باشندوں کو اٹھا کر جوزک ایئرپورٹ پہنچے چائینز باشندے سیندک پروجیکٹ میں کام کرتے ہیں تاہم جہاز واپس خالی کراچی روانہ ہوا جس میں مقامی کوئی بھی پسنجر نہیں تھا ذرائع کے مطابق فلحال فلائیٹ صرف چائینز باشندوں کے لیے خصوصی طور پر آپریٹ کریگا

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں