پاک ایران سرحد پر ایرانی حکام نے دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کو کھول دیا

پیر 20 ستمبر 2021 22:31

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) پاک ایران سرحد پر ایرانی حکام نے دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کو کھول دیا اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد بلوچ کے مطابق ایرانی حکام نے جنوری 2021 سے دوستانہ گیٹ کو بند کر رکھا تھا آج بروز دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ پر ایرانی حکام سے ملاقات کے بعد دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کو معلوم کے مطابق کھول دیا یاد رہے دوستانہ گیٹ پر روزانہ سینکڑوں مقامی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے گیٹ کھلنے پر مزدروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دوستانہ گیٹ سے دونوں اطراف کے سرحدی لوگ روزمرہ استعمال ہونے والا خوردونوش اشیا ایک دن ایران اور ایک دن پاکستان کی جانب سے انپورٹ اور ایکسپورٹ کیا جاتا ہے سرحدی لوگوں کا تمام ذریعہ معاش دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments