ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کے اعزاز میں آفیسر کلب دالبندین میں الوداعی پارٹی کا اہتمام

منگل 21 ستمبر 2021 21:33

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کے اعزاز میں آفیسر کلب دالبندین میں الوداعی ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ نئے تعنیات ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی سمیت آفیسر کلب کے تمام ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے آفیسر کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خاص آفیسر کلب دالبندین سے کافی یادیں وابستہ رہے ہیں اور آفیسر کلب ممبران کے ساتھ کافی اچھی تعلقات رہے، کلب سے وابستہ خوشگوار یادوں کے ساتھ جارہا ہوں، کلب ممبران کے ساتھ کھیل کو کافی انجوائے کیا انہوں نئے تعنیات ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی کو بھی مشورہ دیا کو وہ بھی آفیسر کلب میں داخلہ لے اور مستقل ممبر بن جائے، اور انکے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر شفقت انور شاہوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کوشش کر ینگے کہ آفیسرکلب کو ٹائم دیں اور انکے مسائل کے حل کے لیے جتنا ہوسکے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرینگے اس موقع پر سردار نجیب سنجرانی نے آفیسر کلب دالبندین کی طرف سے آغا شیر زمان خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، اور کہا انکے دور میں کلب کے کافی مسائل حل ہوئے، جس میں کلب کے ووڈن فرش۔

(جاری ہے)

سنوکر، ٹف ٹائل، اور وائٹ واش جیسے اہم حل طلب مسائل حل کئے اسکے علاوہ میرحبیب دہانی اور دوسرے ممبران نے بھی خصوصی طور پر آغا شیر زمان کا شکریہ ادا کیا اور نئے ڈی سی چاغی شفقت انور شاہوانی کو کلب آنے پر خوش آمدید کہا، آخر میں کلب ممبران کی طرف سے ڈی سی چاغی آغا شیر زمان کو ایک پرتکلف الوداعی ٹی پارٹی دی، جس پر آغا شیر زمان نے تمام کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں