ماسٹر پلان سے دالبندین کی خوبصورتی میں کافی اضافہ ہوگا، کمشنر رخشان

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:54

چاغی۔25ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) :کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی اور  ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی نے  دالبندین سٹی میں جاری ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی چاغی حاجی محمد انور بادینی ایکسیئن فقیر محمد کاکڑ واپڈا کے آفسیران  موجود تھے ، کمشنر  اور ڈپٹی کمشنر   نے اجلاس میں کہا کہ ماسٹر پلان سے دالبندین کی خوبصورتی میں کافی اضافہ ہوگا،  ماسٹر پلان دالبندین کی تقدیر کا درخشان ستارہ یہ رول ماڈل اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا،  بلوچستان میں کم و بیش چونتیس اضلاع میں سے اربوں روپے کی لاگت سے دالبندین ماسٹر پلان کا منصوبہ نا صرف تاریخ ساز  بلکہ عوام دوست اور  ترقی پسند مثبت فیصلہ ہے،  دالبندین ماسٹر پلان کا جو نقشہ کنسلٹنٹس نے مرتب کی ہے وہ دنیا کی ترقی یافتہ شہروں کے ماڈل کو سامنے رکھ کر بنایا گیا  ہے ، یہ چند دکانوں کو گرانے کا نام نہیں بلکہ اربوں روپے کے لاگت کا عظیم پروجیکٹ ہے،  اس حوالے سے ڈیلی ماسٹر پلان کے کاموں کا جائزہ لیا جائیگا  اور غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں