چاغی کے علاقے شے سالار میں لیویز فورس ،ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ، تین بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار

جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:25

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) چاغی کے علاقے شے سالار میں لیویز فورس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین بدنام زمانہ ڈاکووں کو گرفتار کرلیاہے ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث، تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی، ایس پی چاغی محمد انور بادینی، تحصیلدارچاگئے بلند خان ،دفعدار سراج حسنزئی، دفعدار نوروز خان سنجرانی،ایس ایچ او خالد بادینی ودیگر کاروائی میں شامل ہونے والے اہلکاروں کے ہمراہ دالبندین لیویز تھانہ میں ڈی سی چاغی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گزشتہ روز ڈاکووں نے ایک گاڑی کو گن پوائنٹ کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے تھے متعلقہ لیویز فورس بروقت تعاقب کرکے ڈاکووں نے شے سالار کے علاقے میں ایک مکان کے اندر گھس کر لیویز فورس کے اوپر فائرکھول دیاکئی گھنٹے فائرنگ تبادلے کے بعد تین ڈاکووں جس میں سرغنہ سعید ،اور اسکے ساتھی عبد القیوم، محمد حسن،کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک عدد پستول بر آمد کر لیا ڈکووں کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی اور مسروقہ گاڑی جو چوری ہوگئی تھی اس کو بھی لیویز فورس نے بعد میں بر آمد کرلیا پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیاکہ علاقے کے قبائلی عمائدین، نے بھی اس کاروائی میں فورس کا بھر پور ساتھ دیاتھا ڈاکووں اور چوروں کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں فورس کو الرٹ کردیا ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا ڈاکووں کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے تھے انکو بھی جلد پکڑ لینگے ڈاکووں سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments