چاغی:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

پیر 8 نومبر 2021 22:08

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل باقاعدہ شروع ہوچکا ہے عملہ 7 نومبر سے گھر گھر تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عملہ گھر گھر جاکر تمام ووٹرز مردانہ و زنانہ کی تصدیق کی جارہی ہے عوام سے گزارش ہے کہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اورگھر کے سربراہ کا رابطہ نمبر لکھ کر رکھ دیں تاکہ تمام شہریوں سے تصدیق ہوجائے 7 نومبر سے یہ عمل شروع ہوچکا ہے 6 دسمبر تک یہ مہم جاری رہیگا

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں