ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

جمعہ 12 نومبر 2021 23:47

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر و قبائلی رہنما میر اسفندیارخان یار محمد کے سربرائی میں وفد نے انکے آفس میں ملاقات کی وفد میں خان پینل اور بعپ کے سینئر رہنماوں و قبائلی معتبرین حاجی گل جان صابر یوسفزئی، حاجی میر محبوب علی سنجرانی،حاجی میرا حمد علی سنجرانی ،چیئرمین سرور خان سنجرانی، محمد عالم،طاہر جان،حبیب ریکی، حاجی صابر یار محمد زئی،عبد الصمد سنجرانی،ملک الہی بخش موسی زئی،حاجی محمد یعقوب نوتیزئی، سردار بیبرگ مینگل،اعجاز الحق، حاجی ایاز شاہوزئی،ملک فاروق محمد حسنی،فتح محمد کشانی ودیگر شامل تھے چاغی ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالنے پر انھیں مبارک باد دی ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی کے تمام لوگ میرے لیئے قابل احترام ہیں سب کے جائز کاموں کے لئے میرا دروازہ ہر وقت کھلی ہے خصوصا غریب عوام کو ریلیف دینا میرا اولین ترجیح ہے علاقے میں امن وامان ودیگر بنیادی مسائل کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا تاکہ ایک بہترین انتظامی نظام عوام کو میسر آسکیں اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر چاغی کو مختلف مسائل کے بارے میں نشاندی کی گئی خصوصا سرحدی لوگوں کے تمام ذریعہ معاش بارڈرز کے ساتھ منسلک ہیں غریب لوگ اپنی بچوں کو دو وقت کی روٹی سرحد پر کام کرکے چلاتے ہیں بحیثیت ضلعی انتظامیہ دیگر اداروں کے ساتھ ملکر لوگوں کے لیئے ایک جامع حکمت عملی طے کریں تاکہ لوگ سرحد پر اپنی روزگار کرسکیں ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ لوگوں کے معاشی،جانی ومالی، تعلیم، صحت کے بہتری اور امن و امان پر جو وسائل ہمارے پاس ہے انھیں زیر استعمال لایا جائے گا آخر میں وفد نے ڈپٹی کمشنر چاغی کا شکریہ ادا کیا انھیں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں