ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد کا 12 روزہ خسرہ روبیلا مہم کا افتتاح

بدھ 17 نومبر 2021 00:42

ِچاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد نے 12 روزہ خسرہ روبیلا مہم کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد نی12روزہ خسرہ روبیلا ویکسین کا افتتاح پرنس فہد ہسپتال میں کردیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر محمد اقبال،آئی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبد الصمد سنجرانی، ڈی ایچ سی ایس او تاج سنجرانی،ڈسڑکٹ کنسلٹنٹ یونیسف حفیظ اللہ شہی، سعید احمد، ایم پی اے فوکل پرسن انجنیرالیاس دہانی، قبائلی رہنما میر اسفندیارخان یار محمد زئی، شاہ جان، مفتی موسی ،ڈی ایس وی حاجی محمد اکرم،چیف آفیسر زین العابدین، سینئر صحافی فاروق سیاہ پاد ودیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد خان نے کہا محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ روبیلا ویکسنیشن کے سلسلے میں ہرقسم کی تعاون ہمارا جاری رہیگا والدین موذی مرض سے بچاو کے لیئے اپنی بچوں کو ضرور ویکسنیشن کروائیں تاکہ انکے بچے محفوظ رہے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان کا کہنا تھا آج 15نومبر سے لیکر 27 نومبر تک یہ مہم جاری رہیگا اس مہم 6 ماہ سے لیکر 15 سال تک بچوں کو روبیلا ویکسین کا ٹیکہ لگایا جائے گا اور ساتھ ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلائی جائیگی روبیلا ویکسنیشن میں ایک لاکھ 6 ہزار چھ سو سترہ بچوں کا ہمارا ٹارگٹ ہیں اور 44ہزار 2 سو سات پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ضلع بھر میں136 ٹیمیں تشکیل دیئے ہیں ایک سو 11 آوٹ ریچ ٹیمیں، 19 فکس سینٹر 6 موبائل ٹیمیںوں نے آج سے اپنے اس مہم کا آغاز کردیا تمام طبقہ فکر اور والدین بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اپنے بچوں کو خسرہ روبیلا ویکسنیشن کرائی

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں