چاغی کے صحافیوں کا وفد اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ مکمل کرکے واپس پہنچ گیا

چیئرمین سینیٹ کا دالبندین، نوکنڈی، چاغی اور تفتان میں پریس کلبز کیلئے بلڈنگ تعمیر کروانے کا اعلان

جمعہ 19 نومبر 2021 23:24

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) ضلع چاغی کے صحافیوں کا وفد اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ مکمل کرکے واپس پہنچ گیا۔ دالبندین پریس کلب کے سابق صدر علی رضا رند کی قیادت میں چاغی، دالبندین، نوکنڈی اور تفتان کے 14مقامی صحافیوں کے وفد نے اپنے مطالعاتی دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری، بلوچستان نیشنل پارٹی کیاراکین قومی اسمبلی حاجی محمدہاشم نوتیزئی، آغا حسن بلوچ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے متعدد اراکین سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ ہاس، پاکستان ٹیلی ویژن اور اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرکے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی دیکھا۔

(جاری ہے)

اس دورے کے موقع پر چاغی کے مقامی صحافیوں کو چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کا خصوصی تعاون حاصل رہا جنہوں نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کے دوران دالبندین، نوکنڈی، چاغی اور تفتان میں پریس کلبز کے لیے بلڈنگ تعمیر کروانے کا اعلان بھی کیا جبکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے صحافیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر مقامی صحافیوں نے مری اور لاہور کا بھی مختصر دورہ کیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں