مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مکمل فعال اور منظم ہیں : حافظ علی محمد بڑیچ

اسدعمر نے پی ڈی ایم کے حوالے سے جو دھمکی آمیز بیان دیا تھا ہم اسکی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ہمیں ان اسلاف کی تربیت حاصل ہے : بیان

جمعہ 19 نومبر 2021 23:52

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2021ء) پاکستان ڈیموریٹک موومنٹ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مکمل فعال اور منظم ہیں ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع چاغی حافظ علی محمد بڑیچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے گزشتہ روز اسدعمر نے پی ڈی ایم کے حوالے سے جو دھمکی آمیز بیان دیا تھا ہم اسکی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ہمیں ان اسلاف کی تربیت حاصل ہے جنہوں نے گوروں سے ٹکر لی اور انہیں عقلی طور دلائل دے کر انھیں شکست سے دو چارکیا ہے تم ان انگریزوں کے نوکر ہو تمہاری ان گیدڑ بھکتیوں سے پی ڈی ایم کے کارکن مرعوب نہیں ہونگے اور نہ تمہاری ان افواہ کو سنجیدہ لیں گے، پی ڈی ایم قیادت اگر اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتی ہے تو ہم سروں پر کفن باندھ کر میدان میں آترینگے سرکاری وزیر ہوش کے ناخن لیں یہ ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے تمہاری پارٹی نے 126 دنوں تک ڈی چوک پر جو گند مچایا تھا آج پوری قوم ان خرابیوں کی قیمت چکا رہی ہے احتجاجی مظاہرے تمام سیاسی جماعتوں کا قانونی اور جمہوری حق ہے کسی سیاسی جماعت کو اسلام آباد آنے سے روک نہیں سکتا ہی

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں