f صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی کا دورہ چاغی

ق*صوبائی حکومت لائیواسٹاک کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کو کوشاں ہی:گفتگو

جمعہ 26 نومبر 2021 18:10

ؔچاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی کا چاغی ضلع کا دورہ اس موقع پر انکا کہنا تھا صوبائی حکومت لائیواسٹاک کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کو کوشاں ہے طیب لہڑی نے ضلع چاغی کے مختلف ویٹرنری کیمپوں کا دور کیا اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ جانوروں کے ادویات کے کوٹہ میں مزید اضافہ کیا جائے گا کیونکہ علاقے میں مالداروں کا زیادہ تر معیشت کا دارومدار مالداری پر ہے انھوں نے لائیو اسٹاک کے ملازمین ویٹرنری آفیسر اور اسٹاک اسٹیشن کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل دیئے جائینگے انھوں نے مختلف ویٹرنری کیمپوں کے دوران جانوروں کو ادویات پلائی اور مالداروں میں ادویات بھی تقسیم کی تاکہ جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام ہوسکیں سیکرٹری طیب لیڑی نے پدگ،چارسر، چہتر اور پوستی کے علاقوں کا بھی دورہ کیا سیکرٹری لائیو اسٹاک کے ہمراہ ڈویژنل ڈاریکٹر لائیو اسٹاک رخشان ڈاکٹر محمد اسماعیل سمالانی، ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر صاحبزادہ سعید احمد، ڈاکٹر نصیب اللہ جمالدینی، اور ڈاکٹر عمران سنجرانی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں