چاغی پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ فری طبی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 4 اگست 2022 17:08

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) چاغی پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ فری طبی میڈیکل کیمپ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں گزشتہ روز ڈائریا پھیلنے کے پیش نظر محکمہ صحت چاغی نے یونیسف اور پی پی ایچ آئی چاغی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں کی طبی معائنہ کرکے انھیں ادویات فراہم کیئے فری طبی کیمپ میں یونیسف کے ڈسڑکٹ کوارڈنیٹر حفیظ اللہ شہی،پی پی ایچ آئی کے آفیسر وہاب بلوچ ودیگر محکمہ صحت کے عملہ نے حصہ لیا محکمہ صحت چاغی کے مطابق کلی حاجی غلام محی الدین میں 211،کلی عبد الرزاق محمد حسنی، 75،مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں مرد، خواتین،بچے شامل تھے محکمہ صحت کے مطابق او پی ڈی میں ڈائریا سمیت دیگر امراض مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا انھیں مفت ادویات تقسیم کیئے اور ڈائریا کے مریضوں کو فوری طور پر ڈرپ لگا کر انکا طبی علاج ممکن بنایا،کیمپ ڈی ایچ او چاغی کہور خان کی سربراہی میں لگایا محکمہ صحت کے مطابق دونوں کلیوں میں 286 مریضوں کا چیک اپ کیاگیا جس میں مرد، خواتین، بچے شامل تھے کلی غلام محی الدین برابچہ میں 15 ڈائریا کے مریضوں کو ڈرپ لگا کر انھیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے دیگر مریضوں کو بھی ادویات فراہم کی گئی ادھر اہلیان برابچہ نے محکمہ صحت چاغی کی جانب سے فوری اقدام اور فری طبی کیمپ کے انعقاد پر انکی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں