چاغی ،ایم پی اے میر محمدعارف محمدحسنی کا دالبندین کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اتوار 7 اگست 2022 17:10

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے چاغی میر محمدعارف محمدحسنی نے بی اینڈ آر کے ایکسیئن عبداللہ مندوخیل، ایس ڈی او خلیل عیسیٰ زئی اور جنید شاہ سمیت مختلف قبائلی و سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ دالبندین میں پرنس فہد ہسپتال کے عقب میں بننے والی ایمرجنسی سینٹر، مرکزی بوائز ہائی اسکول، گرلز اسکول کلی خدائے، زیر تعمیر پولی ٹیکنیک کالج، گورنمنٹ ڈگری بوائز اور گرلز کالجز میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسیئن عبداللہ مندوخیل، ایس ڈی او خلیل عیسیٰ زئی اور جنید شاہ نے انھیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفننگ دی۔ میر محمدعارف محمدحسنی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے حالیہ بجٹ میں ماسٹر پلان کے لیے 50 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی اگر دس ماہ تک ماسٹر پلان کے فنڈز نہ روکے جاتے تو آج دالبندین میں بہت سارے منصوبے تکمیل تک پہنچتے اور ماسٹر پلان کا پہلا مرحلہ تیزی سے آگے بڑھتا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی ترجیح اور تکمیل ان کا بنیادی وژن ہے جس پر عمل پیرا رہیں گے تاکہ عوام کو مستقبل میں وسیع پیمانے پر سہولیات اور فوائد ملیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں