پاک ایران ریلوے ٹریک بحال،مالبردار گاڑیوں کی آمد رفت شروع

منگل 16 اگست 2022 23:00

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) پاک ایران ریلوے ٹریک بحال ہوگیاجس کے بعد مالبردار گاڑیوں کی آمد رفت شروع ہوگئی ریلوے ذرائع کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں نے پاک ایران ریلوے ٹریک کو بری طرح متاثر کردیا تھا 11 دنوں کی مسلسل کوششوں کے بعد دالبندین سیکشن میں پاک ایران ٹریک کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا یاد رہے پاک ایران ریلوے ٹریک کو تیسری اسپیل کے بارشوں کے سیلابی ریلوں نے بہا کر لے گیا تھا جس کی سبب ایران سے آنے والی ایک مالبردار ٹرین یک مچ میں رکی ہوئی تھی جبکہ چار ٹرینیں دالبندین اسٹیشن پر روک رکھا تھا، ٹریک بحال ہونے کے بعد یک مچ مالبردار ٹرین دالبندین اسٹیشن پہنچا دی گئی جبکہ دالبندین اسٹیشن پر کھڑی چار ٹرینوں کو ایک ایک کرکے تفتان کی طرف روانہ کیا جارہا ہی

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں