کشمیر ڈے میں شہید سکندر ٹیکوانڈو کلب دالبندین نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے پورے ضلع چاغی کا نام روشن کیا ،وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹر سردار نجیب سنجرانی کا صحافیوں سے گفتگو

منگل 7 فروری 2017 18:46

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹر سردار نجیب سنجرانی نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا سیکنڈ سندھ بلوچستان پی ایس بی ٹیکوانڈو چمپن شپ کشمیر ڈے میں شہید سکندر ٹیکوانڈو کلب دالبندین نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے پورے ضلع چاغی کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا اس سے ظاہر ہوتا ہے چاغی میں ٹیکوانڈو کھلاڑیوں کے ساتھ محنت ہورہا ہے انہوں نے چاغی ٹیکوانڈو کے صدر حاجی ستار کشانی جنرل سیکرٹری فیروز شاہ نوتیزئی شہید سکندر ٹیکوانڈو کلب دالبندین کے صدر ٖفیض اللہ سما لانی جنرل سیکرٹری دلاور خان بصیر احمد حاجی میر ثناء اللہ قمرزئی اور چاغی کے دیگر کھلاڑیوں کو سیکنڈ سندھ بلوچستان پی ایس بی ٹیکوانڈو چمپن شپ کشمیر ڈے میں شہید سکندر ٹیکوانڈو کلب دالبندین کی تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد ی انہوں نے کہا فیسٹیول گیمز2016کوئٹہ میں چاغی ٹیکوانڈو کھلاڑیوں نے پورے کوئٹہ ڈویثرن میں دوسری پوزیشن حاحل کیا تھا یہ چاغی ٹیکوانڈو کے صدر ستار کشانی جنرل سیکرٹری میر فیروز شاہ نوتیزئی کی قیادت سے ہوا ہے انہوں نے کہا ابھی جو فیسٹیول گیمز 2017کوئٹہ میں ہورہا ہے میں چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں