چاغی ، دالبندین میں امعصوم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب بلڈبینک کا افتتاح

جمعہ 24 فروری 2017 20:42

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء)چیئر مین غلام رسول بلڈ بینک کا افتتاح چاغی کے صدر مقام دالبندین میں امعصوم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے چیئر مین غلام رسول بلڈ بینک چاغی کے صدر مقام دالبندین کھولا گیا ۔ضلع چاغی کے قبائلی رہنما و ٹھیکدار حاجی ملک نوربخش ریکی نے افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دالبندین میں زیادہ سے زیادہ بلڈ بینک کی ضرورت ہیں کیو نکہ یہ ایک انسانی خدمت ہیں اور خصوصا ضلع کے تھلیسمیاء کی مریضوں کو بھر وقت خون کی فراہمی کا اشد ضرورت ہیں انکا کہنا تھا مخیر حضرات ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہر قسم کے ایمر جنسی میں یہ ادارے مریضوں کی مدد کرسکیں ۔

اس وقت معاشرے میں سب سے اچھا اور ثواب کا کام انسانی ہمدردی ہے ہیں انسانی ہمدردی سے اللہ اور اسکے رسول ﷺ راضی ہوجاتے ہیں اور معاشرے میں ایک مثبت سوچ کو فروغ ملے گا ہم چیئر مین غلام رسول بلڈ بینک کے ساتھ ہر قسم کے تعاون بھی کرینگے اور عوام سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں وہ بھی اس طر ح کے اداروں کے ساتھ تعاون کریں جو مریضوں کو مفت میں خون فراہم کرتے ہیں ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں