21واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ 2020پنجاب کاٹیج نے انکم ٹیکس سینئر زکو ، الفتح سینئرزنے تاج واٹر ٹینک کو شکست دے دی

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:15

21واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ 2020پنجاب کاٹیج نے انکم ٹیکس سینئر زکو ، الفتح سینئرزنے تاج واٹر ٹینک کو شکست دے دی
لاہور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :اکیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ سنٹرل پنجاب کے میچوں میں شاہ فیصل کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پنجاب کاٹیج نے انکم ٹیکس سینئرز کو2 وکٹوں ،جبکہ کرکٹ سنٹر گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں الفتح سینئرز نے تاج واٹر ٹینک کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے میچ میں انکم ٹیکس سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔

شاہد علی نے 44، قدیر خان 39، عزیز الرحمن 25 اور فاروق رضا نے 59 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی طرف سے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رحمت شریف نے 5/45 اور محمد شہزاد نے 2/28 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پنجاب کاٹیج نے 29.3 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔

(جاری ہے)

رحمت شریف نے 32، غلام مرتضیٰ 21، صابر حسین 23، ملک ریاض 20 ، آشر نذیر 91رنز ناٹ آوٹ اور محمد شفیق نے 25 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔

انکم ٹیکس سینئرز کی طرف سے طارق حسین نے 3/29 اور ماجد علی نے 2/50 وکٹس حاصل کیں۔ محمد آصف، عرفان دلشاد امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ کرکٹ سنٹر گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں تاج واٹر ٹینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 28.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ منیر احمد نے 38، محمد عمران 23، یوسف صدیق26 اور فیصل محمود نے 23 رنز بنائے۔ الفتح سینئر ز کی طرف سے ساجد علی نے 4/25، اشفا ق احمد 2/16 اور عامر مسعود نے 2/44 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں الفتح سینئرز نے 25.2 اوورز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ چوہدری غضنفر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 رنز ناٹ آوٹ، اشفاق احمد 30 اور معظم شاہ نے 25 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ عبدالمقیط ، محمد وقاص امپائر جبکہ میاں ندیم سکورر تھے

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں