تحصیلدار کلر سیداں نے مضر صحت اشیا ء فروخت کرنے پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سیل کر دیا

بدھ 30 ستمبر 2015 16:28

کلرسیداں ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) تحصیلدار کلر سیداں منصور احمد مرزا نے فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ چوآ روڈ پر واقع پیزا اینڈ برگر ہاوٴس پر چھاپہ مار کر مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں اسے موقع پر ہی سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو شکایات موصول ہوئیں کہ کلر سیداں شہر میں قائم پیزا اینڈ برگر ہاوٴس کے کچن میں حفظان صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اشیاء تیار کی جا تی ہیں جس پر انہوں نے تحصیلدار منصور احمد مرزا اور فوڈ انسپکٹر راجہ عبدالجبار کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی۔

تحصیلدار منصور احمد مرزا کے مطابق کچن میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات تھے اور مکھیاں اور مچھر بھنبھنارہے تھے۔ جس پرتحصیلدار کلر سیداں منصور احمد مرزا نے فوڈ انسپکٹر کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پیزا اینڈ برگر ہاوٴس کو سیل کر دیا اور اس کی رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو دے دی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں