منیر پبلک سکول نے میٹرک پارٹ ون( نویں) کے امتحان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 19 اگست 2017 20:09

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) منیر پبلک سکول نے میٹرک پارٹ ون( نویں) کے راولپنڈی بورڈ کے امتحان میں 68اے پلس حاصل کرکے راولپنڈی بورڈ کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ منیر پبلک سکول کے 157طلباء وطالبات نے راولپنڈی بورڈ کے امتحان میں حصہ لیا۔ جس میں نجف فیاض نی505میں سی497نمبر حاصل کر کے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دیگر طالبات میں سیدہ صالحہ حیدر 496 ، سارہ فاروق496 ، حرہ یعقوب 492 اور کشف فاطمہ 491شامل ہیں۔ دیگر تمام طلباء وطالبات نے بھی اے گریڈ حاصل کیا۔ منیر پبلک سکول اینڈ کالج گزشتہ پانچ سالوں میں پرنسپل سید منیر حیدر شاہ کی قیادت میں مسلسل شاندار نتائج دے رہا ہے اور بورڈ میں مسلسل پوزیشن حاصل کرتا آرہا ہے۔ سید منیر حیدر شاہ نے اپنی سکول کی اس کامیابی کو سٹاف کے نام کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے بھی بڑی محنت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں