چکوال، آکسفور ڈ سکول اینڈ کالج اور دیگر تعلیمی ادارے جدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، محمد ارشاد

بدھ 26 فروری 2020 17:32

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) چیئرمین بورڈ آف پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ارشاد نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور خصوصی طور پر آکسفور ڈ سکول اینڈ کالج جدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت ضلع چکوال کا شرح خواندگی90فیصد سے زائد ہے۔ وہ دی آکسفورڈسکول اینڈ کالج میں سالانہ نتائج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں نوجوان قانون دان عتیق الرسول ایڈووکیٹ اور طلبا اور طالبات کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔ محمد ارشاد خان نے مزید کہا کہ پرائیویٹ شعبہ فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کررہا ہے جس پر میں چیئرپرسن محترمہ شمسہ رعناء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عتیق الرسول ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان اور ثقافت کے بارے میں بھی آگاہی دینی چاہیے تا کہ انہیں پتہ چلے کہ ہماری جو تاریخ ہے وہ کیا تھی، ہم اگر دنیا میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہم کیسے ترقی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں