چکوال،کہ جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا پٹواری شو بری طرح سے ناکام ہوچکا ہے ، علی ناصر بھٹی

جمعہ 11 اگست 2017 22:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے سیکرٹری جنرل علی ناصر بھٹی نے جمعہ کے روز بتایا کہ جی ٹی روڈ پر میاں نواز شریف کا پٹواری شو بری طرح سے ناکام ہوچکا ہے ضلع چکوال کے گیارہ پارلیمنٹرینز اور بڑے تھم صرف دو تین ہزار لوگ مندرہ تک لے جاسکے ہیں اور ان کے آپس کے اختلافات بھی چغلی کھا رہے ہیں، بے شک سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میاں نوازشریف اپنی سیاسی حیثیت کھو چکے ہیں اور آنیوالے عام انتخابات میں عوام بے رحمی کیساتھ ان کا احتساب کرینگے،پبلک سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی ناصر بھٹی نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ضلع چکوال کے منتخب نمائندوں، مشیروں، وزیروں اور سینیٹر نے عوامی مفاد کا ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے، چکوال سوہاوہ اور چکوال مندرہ روڈ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں راجہ پرویز اشرف کا تحفہ تھا جو سوا چار سال گزرنے کے باوجود موجودہ اور منتخب نمائندوں اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک نامکمل پڑے ہیں، تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان نواز شریف نے 2013ء کے جلسے میں کیا تھا اور یہ تلہ گنگ کی بددعائیں نواز شریف کو لے ڈوبی ہیں، علی ناصر بھٹی نے اس یقین کااظہار کیا کہ آنیوالے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ پورے ملک کے بائیس کروڑ عوام کی نظریں اب عمران خان پر لگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں