ْچکوال، پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں قصبہ کھودے سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر لی

منگل 22 اگست 2017 20:11

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) صدر پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں قصبہ کھودے سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر گلزار حسین نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم غلام محمد ولد محمد شریف سکنہ کھودے کے قبضہ سے پسٹل تیس بور اور دو گولیاں برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا۔۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں دوران گشت و پڑتال ملزم عدنان محمود ولد طارق محمود سکنہ کھودے کے قبضہ سے چار کُپی شراب برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں