اُردو پوائنٹ پاکستان چکوالچکوال کی خبریںسول ڈیفنس چکوال کے زیر اہتمام دارارقم سکول میں ایمرجنسی ماک ایکسر سائز ..

سول ڈیفنس چکوال کے زیر اہتمام دارارقم سکول میں ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کا اہتمام

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2017ء) دارارقم سکول دھماکوں اور سائرن کی آواز سے گونج اٹھا۔گورنمنٹ آف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس چکوال کے زیر اہتمام دارارقم سکول نزد اوڈھروال چوک چکوال میں ایک ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں تمام الائیڈ سروسز نے حصہ لیا تاہم محکمہ سوئی گیس ، آئیسکو اور محکمہ ٹیلیفون چکوال کی ٹیمیں ایمرجنسی کی صورت میںموقع پر نہ پہنچ سکیں ۔

ماک ایکسرسائز کے دوران بلڈنگ کی بالائی سطح پر آگ بڑی تیزی سے بھڑکی اور جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کی چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بعدازاں ایمرجنسی سروسز 1122 اور سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ رضاکاران نے اپنی مدد آ پ کے تحت نہ صرف آگ پر قابو پایا بلکہ مزید نقصان ہونے سے بلڈنگ اور املاک کوبچایا۔

(خبر جاری ہے)

ایمرجنسی ماک ایکسر سائزکے دوران سو ل ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ ، پولیس ، ایلیٹ فورس ، ریسکیو 1122، سپیشل برانچ پولیس، ٹریفک پولیس ، اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن و دیگر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس سے فوری طور پر رابطہ کیا اور امداد طلب کی۔

اطلاع ملتے ہی محکمہ سول ڈیفنس ، پنجاب پولیس ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے وقوعہ پر رپورٹ کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں قریبی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ۔ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوراً جائے وقوعہ کی سرچنگ اور سویپنگ کے دوران دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا۔ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کے دوران ریسکیو1122نے چھوٹے پیمانے پر لگائی گئی آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا۔

ایمر جنسی ماک ایکسر سائز کے دوران ایلیٹ پولیس / کمانڈونے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا۔ ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کے اختتام پرطالب حسین سول ڈیفنس آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کو سراہا اور تمام محکموں کے کوئیک رسپانس پر خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں اُنہوں نے ماک ایکسائز میں شرکت کرنے والے تما م محکمہ جات کا شکریہ ادا کیا اور تمام محکموں کyمکمل تعاون کو سراہا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی کسی ایمرجنسی یا ڈیزاسٹر کی صورت میں باہم مربوط ہوکر کام کریں گے تاکہ بڑے حادثے کی صورت میں نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے ۔

ماک ایکسر سائز سے غیرحاضر محکموں کی غیرحاضری کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چکوال شہر کی مزید خبریں