موٹروے پر رات گئے چیچہ وطنی سے مری تفریحی دورے پر آنے والے طلبہ کی بس میںآگ لگ گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 22 اگست 2017 20:12

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) موٹروے پر کلرکہار بلکسر کے درمیان بھٹی گجر کے قریب رات گئے 12بجے چیچہ وطنی سے مری تفریحی دورے پر آنے والے راشد منہاس سکول کے طلبہ کی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس میں سوار تمام افراد کو اتار دیا۔

(جاری ہے)

دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں پوری بس نے آگ پکڑ لی۔موٹروے پولیس اور ایف ڈبلیواوکو اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچ گئے۔ ایف ڈبلیواوکے فائر بریگیڈ نے 20منٹ کے اندر ہی گاڑی سے آگ بجھا دی۔کلرکہار پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بچوں کا ٹرپ مری سے واپس چیچہ وطنی جا رہا تھا۔بس کو آگ اندرون شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں