اوڈھروال میں 11افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص اور دو خواتین کو زخمی کر دیا

منگل 22 اگست 2017 20:12

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) قصبہ اوڈھروال تھانہ صدر کے علاقہ میں 11افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص اور دو خواتین کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تنویر عابد ولد محمد صادق سکنہ اوڈھروال نے درخواست دی کہ ملزمان وقاص ولد اعظم، آصف علی ولد نادر علی، حامد، رفاقت پسران شبیر، علی ولد کوثر محمود معہ چھ نامعلوم افراد اس کے گھر میں گھس آئے اور اسے اور اس کی بھابی، والدہ کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں