سینئر صحافی عاطف رشید کی ساس انتقال کر گئی

اتوار 17 دسمبر 2017 18:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)سینئر صحافی عاطف رشید کی ساس گزشتہ روز انتقال کر گئی۔جن کی نماز جنازہ بہادر آباد ڈھکو روڈ چکوال والے قبرستان میں ادا کر دی گئی۔مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں دفنایا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی 20چوہدری حیدر سلطان،چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد خان،صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد حسن علی ،چوہدری نوشاد علی خان اور سیاسی و سماجی شخصیات کی علاوہ صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں